کراچی : 18مالک کے سفارتکاروں بشمول قونصل جنرلز نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیاجن میں میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، جنوبی کوریا، امریکا، سری لنکا، ایران، چین، اٹلی، فرانس، روس، برطانیہ، ترکی، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، مراکش، افغانستان اور جرمنی کے نمائندگان شامل تھے۔
ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی ڈویژن مقصود احمد نے وفد کو ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایس ایس یومیں ملک کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم قائم کی گئی ہے۔
انھوں نے مزید بتایاکہ کمانڈوز کو جدید پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جارہی ہے اور بین الاقوامی ادارے یونائیٹڈکنگڈم ایکریٹیڈیشن سسٹم برطانیہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں اعلی کارکردگی،ملکی وغیرملکی شخصیات واہم تنصیبات کو مثر حفاظتی سہولت فراہم کرنے پر سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ کرائم سین پر تماشا دیکھتے ہیں، لیکن جرم کی گواہی نہیں دیتے، غلام نبی میمن