ڈی آئی جی ٹریفک کا کراچی میں 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی آئی جی ٹریفک کا کراچی میں 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کا اعلان
ڈی آئی جی ٹریفک کا کراچی میں 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کا اعلان

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک منیر شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام کے لئے سفارشات ارسال کردی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک منیر شیخ نے بتایا کہ کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سفارشات ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس نے آئی جی سندھ کو بھیجی ہیں اور ان کی منظوری کے بعد گڈاپ، ملیر اور سعود آباد برانچز قائم ہوں گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق اس کے علاوہ بلدیہ سعید آباد، اجمیر نگری اور کیماڑی میں بھی لائسنس برانچ قائم کی جائیں گی۔ڈی آئی جی منیر شیخ نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے 2 موبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ بھی تیار کرلئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ لائسنس برانچز کے اوقات بڑھا کر 2 شفٹوں میں کام شروع کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ موبائل لائسنس یونٹ سے اب تک 2ہزار لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جاچکے ہیں جبکہ شہریوں نے موبائل یونٹ سے7سو سے زائد لائسنس کی تجدید بھی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمعیت طلبہ کا 17 نومبر کو اسلام آباد کی جانب حقوق طلبہ مارچ کا اعلان

Related Posts