شاہ رخ خان کا فلم پٹھان سے متعلق حیران کن اہم انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کے معروف و سینئر اداکار شاہ رخ خان نے فلم پٹھان سے متعلق حیران کن اہم انکشاف کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنیوالی فلم پٹھان کی پروموشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم زیرو کے بعد کام سے بریک لیتے ہوئے باڈی فٹنس پر کڑی محنت کی تھی۔

اداکار اِن دنوں فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی، تاہم فیفا ورلڈکپ کے فائنل کے دوران انگلش فٹبالر سے کی گئی گفتگو میں شاہ رخ نے فلم پٹھان کی فٹنس سے متعلق حیران کن انکشاف کیا۔

فلم پٹھان کیلئے بنائے گئے سکس پیکس پر بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے بتایا کہ میں نے اپنا بہت سارا وقت بچوں کے ساتھ گزارا، میں جسمانی طور پر بہت فٹ ہوگیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گھر کا کام کرنا شروع کردیا تھا کیوں کہ کرنے کو کچھ نہیں تھا، ہم سب کووڈ کے دوران گھروں میں قید تھے لہٰذا میں نے جم جانا شروع کیا اور گھر کا کام کرنا شروع کردیا۔ کچن میں کام کیے، کپڑے دھوئے، میں نے اس وقت گھر کے تمام کام کیے اور فٹنس بنائی لیکن وہ ایک بہترین وقت تھا۔

Related Posts