کیا صبا قمر نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا صبا قمر نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا؟
کیا صبا قمر نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی نئی آنے والی ویب سیریز میں سیاست دان کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

معروف اداکارہ کی اداکاری کی مشتمل یہ پراجیکٹ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔نئے آنے والے پروجیکٹ منڈی میں صبا قمر کے ہمراہ میکال ذوالفقار نظر آئیں گے۔

صبا قمر کے اس پراجیکٹ کی شوٹنگ کا عمل جاری ہے، جس میں صبا کے انداز کو دیکھ کر یہ محسوس ہورہا ہے کہ صبا قمر ایک سیاست دان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

میکال ذوالفقار کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیپشن تحریر کیا کہ ”منڈی جہاں سب بکتے ہیں“

صبا قمر اور نیئر اعجاز کی اس پوسٹ سے قبل بھی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ جس میں اداکارہ حلف اٹھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Related Posts