اسلام آباد میں حکومت کی یقین دہانی پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف دھرنا ختم

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں حکومت کی یقین دہانی پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف دھرنا ختم
اسلام آباد میں حکومت کی یقین دہانی پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف دھرنا ختم

اسلام آباد میں فرانس کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر جاری دھرنا حکومت کی جانب سے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کو سرکاری عمارات پر آویزاں کیا گیا اور فرانسیسی صدر نے اسلام کی توہین پر مبنی بیانات دئیے جس پر دُنیا بھر کے مسلم ممالک میں احتجاج جاری ہے، اسلام آباد میں بھی دھرنا دیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ آپ کے مطالبات وزیرِ اعظم عمران خان تک پہنچائے جائیں گے۔ حکومت نے مظاہرین کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا جبکہ وفاقی وزیر نور الحق قادری نے مظاہرین پر شیلنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی بھی پیشکش کی۔

گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں نے ناموسِ رسالت ﷺ کے صدقے شیلنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معاف کردیا۔ قبل ازیں مظاہرین نے آبپارہ چوک پر دھرنا دیا اور فرانسیسی سفارت خانے میں جانے کی کوشش کی۔

پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا تھا جس پر مظاہرین نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا۔ مظاہرین نے پولیس چوکی کے شیشے توڑ دئیے تھے، تاہم مظاہرین کا دھرنا اور احتجاج حکومتی کاوشوں سے ختم ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: نبی ﷺ کی گستاخی سے زیادہ کچھ تکلیف دہ نہیں،وزیراعظم

Related Posts