کراچی، محمودآبا دمیں ترقیاتی کام عوام کیلئے وبال جان بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، محمودآبا دمیں ترقیاتی کام عوام کیلئے وبال جان بن گئے
کراچی، محمودآبا دمیں ترقیاتی کام عوام کیلئے وبال جان بن گئے

کراچی:محمودآبا دمیں ترقیاتی کام عوام کیلئے وبال جان بن گئے، منصوبہ بندی کے بغیر ہونے والے کاموں کی وجہ سے علاقے کے لاکھوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایک ساتھ تمام رابطہ پل کاٹنے کی وجہ سے مکین محصور ہوکر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں گزشتہ 4 ماہ سے نالے کی توسیع کے کام کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، انتظامیہ نے بغیر منصوبہ بندی کے علاقے میں موجود تمام رابطہ پل کاٹ دیئے ہیں جس کی وجہ سے نالے کے دونوں اطراف مقیم شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، مہران ٹاؤن کی کچی آبادی میں بنیادی سہولیات کا فقدان

صدرِمملکت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کوئٹہ میں ملاقات 

ایم ایم نیوز کے سروے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک جگہ مکمل نہیں ہوتی اور پہلے ہی دوسرا راستہ بھی بند کردیا جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی گلی سے نکلنے کیلئے پورے علاقے کا چکر کاٹنا پڑتا ہے جس سے وقت ضائع ہوتا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ پیٹرول پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور ہمیں اضافی چکر کی وجہ سے پیٹرول کا خرچ الگ سے اٹھانا پڑرہا ہے۔

سرو ے کے دوران لوگوں نے بتایا کہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے کسی ہنگامی صورتحال یا طبی پیچیدگی کی صورت میں ایمبولینس بھی نہیں آسکتی۔ آمد ورفت کے ذرائع مسدود ہونے کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ محمود آباد روڈ پر گاڑیوں کا دباؤ بڑھنے کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔

محمودآباد نالے میں بچھانے کیلئے لائے گئے پائپ سڑک پر پڑے ہیں جس کی وجہ سے راستہ مزید تنگ ہوگیا ہے اور اکثر خواتین اور بچے نالے میں گرجاتے ہیں تاہم انتظامیہ کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے۔عوام نے شہری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچا کر لوگوں کو مصیبت سے نکالا جائے۔ 

Related Posts