کراچی: ملبوسات کیلئے کروائے گئے متنازعہ ویڈیوشوٹ پر پاکستان کی معروف ڈریس ڈیزائنرماریہ بی نے معذرت کر لی۔
پاکستان میں ملبوسات کے ایک معروف برینڈ کی مالک ماریہ بی ایک بار خبروں کی زینت بنی ہوئی یں، تنازع بہاولپور کے نوابوں کے قدیم مقبروں پر ماڈلز کے شوٹ پر سامنے آیاہے،اور انہیں فیشن ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے اپنے اس اقدام پر معذرت کرلی ہے۔
ماریہ بی کا انسٹاگرام پر پیغام
اس معاملے پر معذرت کرتے ہوئے ماریہ بی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر کہا گیا ہے کہ ہمارے برینڈ کے لیے حالیہ شوٹ کی منصوبہ بندی اور اس کی شوٹنگ ایک پروڈکشن ہاؤس نے کی تھی اور اس کا مقصد بہاولپور میں ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔
بیان کے مطابق شوٹنگ کی تصاویر کو ایڈٹ اور شائع کیا گیا تاہم ہمیں اس مقام کی اہمیت اور تقدس کے بارے علم نہیں تھا،ہم ان لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس غلطی کی نشاندہی کی اور ہم نے تمام مواد کو ہٹا کر فوری کارروائی کی ہے۔
بیان میں مزیدکہا گیا کہ ہم ان تمام لوگوں سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں جنہیں اس ناخوش گوار واقعے سے قابل فہم تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ اس شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر ان کے اجداد کے مقبرے پر ماڈلز کی شوٹنگ کے خلاف احتجاج کیا۔
مزید پڑھیں:عالیہ بھٹ بیوی سے بہتر ماں ہیں،رنبیر کپور
اس دوران اس شخص نے ڈیزائنر کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ماریہ بھی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔مگر اب ماریہ بی اُن کی معذرت سامنے آگئی ہے۔