ڈپٹی کمشنر ایسٹ انتظامیہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے متحرک ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈپٹی کمشنر ایسٹ انتظامیہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے متحرک ہوگئی
ڈپٹی کمشنر ایسٹ انتظامیہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے متحرک ہوگئی

کراچی: ڈپٹی کمشنر ایسٹ انتظامیہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے متحرک ہوگئی،اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے چھاپے، سپر مارٹ سیل کردی، مالکان پر جرمانے عائد کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز ڈسٹرکٹ ایسٹ نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورذی پر طارق روڈ پر قائم سپر مارٹ کو سیل کردیا۔

اسی طرح سب ڈویژن فیروز آباد نے مختلف مارکیٹوں میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورذی پر سخت تنبیہ کی اورماسک پہننے کی تاکید کی۔جمشید کوارٹر سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر ارسلان سلیم نے بھی کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر بھرپور کارروائی کی۔

انہوں نے ڈریس وائس ٹیلر، شاہ زیب سعید مین وئیر اور الکرم فیبرک کو ایس اوپیز کی خلاف ورذی پر سیل کر دیا اور 20000 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔متعدد دوکان داروں کو تنبیہ بھی کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال نے بھی کورونا ایس او پیز کے حوالے سے گلشن چورنگی پر ویکسینیشن کارڈ چیک کئے اور ماسک لگانے کی تلقین کی۔اسسٹنٹ کمشنر اسکیم 33 نذیر ابڑو نے اپنے سب ڈویژن میں ایس او پیز کی چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کو تنبیہ کی اور دوبارہ ایس اوپیز کی خلاف ورذی کے مرتکب پانے والے دکانداروں کو سخت قانونی کاروائی کا عندیہ دیا۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی نے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز ومختیار کار کو ہدایت جاری کیں کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام ہوٹل ریسٹورنٹ شاپنگ مال، چھوٹے بڑے تمام دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کورونا، نیا ہدایت نامہ جاری،اسکولوں کے بچوں پر بھی پابندیاں لگ گئیں

اُنہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز ہیلتھ افسران کے ہمراہ اسکولوں کا وزٹ کر کے 12 سال سے بڑے عمر کے بچوں کو ویکسینیشن کے لئے اسکول انتظامیہ کو پابند کیا جائیگا۔

Related Posts