اسلام آباد میں 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
اسلام آباد میں 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں۔

صرف 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 8 افراد کا تعلق شہری اور 18 افراد دیہاتی علاقوں کے ہیں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4535 ہوگئی ہے، اور اب تک 19 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

جاں بحق افراد میں شہری علاقوں کے 6 جب کہ دیہی علاقوں کے 13 افراد شامل ہیں۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 733 کیسز ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں لائے گئے۔

بینظیر بھٹو ہسپتال میں 204 اور ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں 48 کیسز، پمز میں 497،پولی کلینک میں 125 کیسز، فیڈرل جنرل ہسپتال میں 485 اور سی ڈی اے میں 74 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 25کروڑ75لاکھ افراد متاثر، 51لاکھ 65ہزار ہلاک

نجی اسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی 2100 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے، ان مجموعی کیسز میں سے 2579 کیسز دیہی علاقوں، 1956 کیسز شہری علاقوں کے ہیں۔

Related Posts