کراچی میں  گندگی، مچھروں کی بہتات، ڈینگی سے 3 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dengue kills 3 in Karachi

کراچی:کورونا کے بعد شہر قائد کے باسی ڈینگی مچھروں کی لپیٹ میں آگئے،کراچی میں ایک ہفتے میں ڈینگی سے3 افراد انتقال کرگئے۔

سندھ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کراچی میں جراثیم کش اسپرے نہ ہوسکا، سیوریج کے پانی، نالوں کی ڈی گراسنگ اور چینلائزیشن نہ ہونے کے باعث ڈینگی اور ملیریا سے اموات میں اضافے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہر سال ستمبر،اکتوبر اور نومبر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔رواں ماہ کے پہلے20 دن میں ڈینگی کے 77 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈینگی 3 جانیں بھی لے چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈینگی کے پھیلائو کے دنوں میں کسی بھی بخار کا از خود علاج کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ ڈینگی بخار میں اینٹی بائیوٹک تیزی سے مریض کی حالت بگاڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 30 ہزار افراد متاثر، 27 ہزار 374 جاں بحق

ڈاکٹرز کے مطابق ڈینگی کی علامات کو با آسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔جسم میں بہت شدید درد ہوتا ہے اور بخار بھی زیادہ ہوتا ہے جب کہ جسم پر نشانات بھی پڑجاتے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سب سے زیادہ کراچی کے ضلع وسطی میں پھیل رہا ہے۔ ناظم آباد نمبر 3 اور 4،عزیزآباد،سمن آباد اوربفرزون ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈینگی بخار کے زیادہ ترمریض پنجاب سے آرہے ہیں۔

Related Posts