لاہور: سردی کی آمد آمد کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ روزہ کی بنیاد پر درجنوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اب تک صوبے بھر میں 4 ہزار 876 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی مچھر سے متاثرہ 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ ڈینگی سرویلنس سیل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 325 نئے ڈینگی کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی اضافہ ہورہا ہے۔
عمران سکندر کا کہنا ہے کہ لاہور کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 6 سو 58 مریض زیرعلاج ہیں۔ جبکہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 13 سو 3 مریض زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں کورونا کے 1ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 21مزید شہری جاں بحق
حاملہ اوردودھ پلانے والی ماؤں کیلئے خصوصی کورونا ویکسینیشن کاؤنٹر قائم