یوم نکبہ پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطین فاونڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کی جانب سے یوم نکبہ کے موقع پر لاہور پریس کلب کے سامنے فلسطینی عوام کے حق واپسی کی عالمی مہم کے عنوان سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرہ کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ، فلسطین فاؤنڈیشن لاہور کے ترجمان عثمان محی الدین سمیت دیگر نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

جنگ بندی کے اگلے ہی دن اسرائیلی فورسز کا فلسطینی مہاجر کیمپ پر دھاوا، ایک شہید

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں کے حق واپسی کی عالمی مہم کے عنوان سے نعرے درج تھے، جبکہ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل ک ناجائز قیام سے متعلق قائداعظم محمد علی جناح کے فرامین کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے آویزاں تھے۔ 
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور فلسطین کی سرزمین پر قائم کی جانے والی صیہونی ریاست اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنہ 1948 میں پندرہ مئی کو لاکھوں فلسطینیوں کو برطانوی استعمار کی سرپرستی میں ان کے گھروں سے جبری طور پر جلا وطن کیا گیا جو آج بھی تیسری نسل کے ساتھ فلسطین کے پڑوسی ممالک میں پناہ گزینوں کی زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے وطن واپس جانے کا حق مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے فلسطینیوں کو حق واپسی فلسطین دیا جائے تاکہ وہ فلسطین کی قسمت کا فیصلہ خود کریں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو گذشتہ پچھتر سالوں سے مسلسل فلسطینی عوام کو قتل کرر ہی ہے اور ظلم وبربرہت کی بدترین داستیں رقم کر رہی ہیں، جس پر پاکستان کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر خطے کی عرب ریاستیں باہم متحد ہو جائیں تو چند گھنتوں میں فلسطین آزاد ہو سکتا ہے۔

Related Posts