جمہوریت بہترین انتقام ہے۔پرویز مشرف فیصلے کے بعد بلاول بھٹو کا ٹویٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرویز مشرف فیصلے کے بعد: جمہوریت بہترین انتقام ہے۔بلاول بھٹو زرداری
پرویز مشرف فیصلے کے بعد: جمہوریت بہترین انتقام ہے۔بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد جمہوریت بہترین انتقام کا پیغام دیا، جسے سزائے موت فیصلے کا ردِ عمل قرار دیا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دیتے ہوئے جیئے بھٹو کا نعرہ تحریر کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹ کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی سزائے موت کے ساتھ جوڑتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اس پر انہیں مختلف قسم کے ردِ عمل سے بھی نوازا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئین شکنی کیس میں عدالت نے  سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فردِ جرم میں ترمیم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سزائے موت سنا دی ہے۔

سنگین آئین شکنی کیس کی سماعت کے لیے قائم کی گئی خصوصی عدالت میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں ججز کے 3 رکنی بینچ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنایا۔

حکومت کی طرف سے پراسیکیوٹر علی ضیاء نے مشرف کے خلاف فردِ جرم میں ترمیم کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھ ساتھ تمام ملزمان کا ٹرائل ایک ساتھ کرنے کے لیے سہولت کاروں اور ساتھیوں کو بھی ملزم بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے  سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی

Related Posts