جمہوریت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،بلاول بھٹوزرداری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمہوریت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہا ہے کہ عوامی حکومت ہی پاکستان کے مسائل حل اور اسےترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتی ہے،پیپلزپارٹی ملک میں مضبوط جمہوریت کے قیام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہا ہے کہ عوامی حکومت ہی پاکستان کے مسائل حل اور اسےترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتی ہے،پیپلزپارٹی ملک میں مضبوط جمہوریت کے قیام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوکاکہناتھا کہ جمہوریت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،  شہید بی بی نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی،آصف علی زرداری کو شہید بھٹو اور شہید بی بی کے جمہوری ویژن کی حفاظت کی پاداش میں قید کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، 1973 کے متفقہ دستور کا دوسرا نام جمہوریت ہے، عوام کی حقیقی منتخب حکومت کی عدم موجودگی جمہوریت نہیں کہلائے گی ،پاکستان کے مسائل حل اور اسے ترقی کی شاہراہوں پر گامزن فقط ایک عوامی حکومت کرسکتی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ حقیقی جمہوریتیں شہریوں کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام ہی کے حقوق غضب کرنے پر نہیں لٹاتیں، جمہوری حکومتیں میڈیا کو دبانے، سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے اور سیاسی ورکرز کےخلاف من گھڑت مقدمات بنانے جیسے فاشسٹ اقدامات  نہیں کرتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے سیاسی، معاشرتی، معاشی، سفارتی اور دیگر محاذ پر جتنی پیشقدمیاں کیں وہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہے، قائداعظم کے بعد قائدِ عوام نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری کے لئے اقدامات اٹھائے،انہوں نےمزیدکہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی خاطر جھوٹے الزامات کا سامنا، قید و بند کی صعوبتیں، پھانسیاں اور جلا وطنیاں کاٹنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Related Posts