کراچی: ڈیفنس پولیس کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گرد گرفتار، گرفتار ملزمان سے دو ہینڈ گرنیڈ، ایک آوان بم اور تین عدد پستول بمعہ راؤنڈ بر آمد کر لیے۔
اعلیٰ افسران کی ہدایات پر ایس ڈی پی او درخشاں اور ایس ایچ او ڈیفنس کی سربراہی میں کارروائی کی گئی، کومبنگ آپریشن کے دوران قیوم آباد D ایریا سے تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد وں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو ہینڈ گرنیڈ، ایک آوان بم اور تین عدد پستول بمعہ راؤنڈ بر آمد کر لیے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔