کیا رمضان اسپیشل ڈرامے ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے؟ جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیسے ہی رمضان آتا ہے اس کے ساتھ ہی اس مہینے میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے ناظرین کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

ماضی میں کچھ ایسے رمضان اسپیشل ڈرامے پیش کیے گئے ہیں جنہیں آج بھی ناظرین یاد کرتے ہیں جن میں سنو چندا اور چپکے چپکے سرفہرست ہیں۔

اس سال بھی ہم ٹی وی اور جیو کی جانب سے رمضان اسپیشل ڈرامے پیش کیے جارہے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں سے ایسا لگتا ہے کہ یہ ڈرامے ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

یہ قیاس آرائی اُس وقت زور پکڑ گئی جب فوچیزیا میگزین کی میزبان رابعہ مغنی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ دونوں چینلز ہم ٹی وی اور جیو کو رمضان اسپیشل ڈراموں کے اسکرپٹس کا جائزہ لینے اور اُن پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

اُن کی اس ٹوئٹ سے زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین اتفاق کررہے ہیں اُن کے مطابق اس سال شاید ڈرامہ بنانے والوں کے پاس اچھی کہانی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس سال رمضان اسپیشل ڈرامے ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے، اس کی ایک مثال چاند تارا سے ہی لی جاسکتی ہے۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اکرم چوہدی نے لکھی ہے جبکہ اس میں عائزہ خان اور دانش تیمور مرکزی کرداروں میں ہیں لیکن اتنی اچھی کاسٹ ہونے کے باوجود بھی یہ ڈرامہ ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔

سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں ڈرامے کے تمام کردار ناظرین کو ہنسانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں لیکن افسوس وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہورہے جبکہ کچھ صارفین کو عائزہ خان ڈاکٹر کے روپ میں پسند نہیں آئیں، اُن کے خیال میں وہ ڈاکٹر بن کرعجیب سی لگ رہی ہیں۔

زیادہ تر صارفین کے مطابق اس رمضان میں کوئی بھی ڈرامہ دیکھنے کے قابل نہیں ہے۔