کینجھر جھیل میں پانی کی سطح میں واضح کمی،کراچی میں قلت آب کا خطرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینجھر جھیل میں پانی کی سطح میں واضح کمی،کراچی میں قلت آب کا خطرہ
کینجھر جھیل میں پانی کی سطح میں واضح کمی،کراچی میں قلت آب کا خطرہ

کراچی: شہر قائد کو پانی سپلائی کرنے والی کینجھر جھیل میں پانی کی سطح ڈیڈلیول کے نزدیک پہنچ گئی، جس سے کراچی میں قلت آب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

اسسٹنٹ انجینئر کینجھر جھیل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جھیل میں پانی کی سطح 56 سیکم ہوکر48 فٹ پر آگئی اور پانی کا لیول42 فٹ ہونے پرشہر قائد کوپانی کی فراہمی بند ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی کو اس جھیل سے 1200کیوسک پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے، گلیشیئرز اوربارشوں کا پانی جھیل میں نہ آیا تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:واٹر بورڈ افسران کی ملی بھگت سے پی ایس 104کا پانی کون چوری کررہا ہے؟

واضح رہے کہ شہر قائد میں ان دنوں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مختلف علاقوں کے مکینوں کی جانب سے پانی کی قلت کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

Related Posts