اسلام آباد: سرکاری ذرائع کے مطابق اب وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون آج وزیراعظم شہباز شریف کو قانونی کارروائی پر اپنی حتمی رائے دے گی، اور حاصل شواہد اور قانونی رائے کی روشنی میں عمران خان اور ان کے کچھ ساتھیوں کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔
سرکاری زرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو فوج کے اعلیٰ افسران کیخلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ریاست کے ہاتھوں جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا وہ تمام اقدار کی پامالی ہے، عمران خان
ذرائع کے مطابق وزارت قانون اور وزارت دفاع اپنی حتمی رائے آج وزیراعظم کو پیش کردے گی۔