کراچی، انڈوں اور مرغی کی مہنگائی کا سبب بننے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کراچی، انڈوں اور مرغی کی مہنگائی کا سبب بننے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ
کراچی، انڈوں اور مرغی کی مہنگائی کا سبب بننے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

کراچی: انتظامیہ نے انڈوں اور مرغی کی مہنگائی کا سبب بننے والے تاجروں اوردکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزی اور فروٹس کی طرز پر انڈوں اور مرغی کی قیمت کے تعین کے میکنرز کو فعال کیا جائے گا۔ بیورو آف سپلائی اس سلسلہ مین فوری اقدامات کرے گا اور کمشنر کراچی کو رپورٹ کرے گا۔

اس بات کا فیصلہ بدھ کو کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس مین ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خان تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، بیوروآ ف سپلائی کے افسران، مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری، اور دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس مین انڈوں اور مرغی کی قیمتوں کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے انڈوں اور مرغی کی مہنگائی کا نوٹس لیا،کمشنر نے کہا کہ انڈوں اور مرغی کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کے لئے ترجیحی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف سپلائی اور مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ انڈوں اور مرغی کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا اپنا کردار موثر بنائیں۔ آپس میں رابطہ و تعاون سے اقدامات کریں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سبزی اور فروٹس کی طرز پر ہر روز انڈون اور مر غی کی قیمت مقرر کرنے کا میکنزم فعال کیا جائیگا۔اجلاس میں کھانے پینے کی تمام اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر روز کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ وہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرکارروائی کریں۔

Related Posts