کراچی:شہر قائد میں پولیس نے شہر سے موٹرسائیکلوں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے نمٹنے کے لئے بغیر لاک موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے والے موٹرسائیکلو ں کے مالکان کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں کو پکڑنا مشکل ہے،موٹرسائیکل مالکان چوری سے بچاؤکے لئے خود اقدامات کریں،موٹر سائیکل مالکان کو چاہئے کہ وہ اپنی موٹر سائیکلوں کو لاک کرکے کھڑی کیا کریں۔
ٹیپو سلطان کے علاقے کراچی ایڈمن سوسائٹی میں موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد لیڈی ایس ایچ او شرافت خان نے چوروں کی پکڑنے کے بجائے بغیر لاک کے کھڑی ہونیوالی موٹر سائیکلوں کی پکڑدھکڑ شروع کردی۔
شہریوں کی موٹر سائیکلیں ضبط کر نا شروع کردیں، تھانیدارنی نے علاقے کے واٹس گروپ پر آڈیو پیغام نشر کیا کہ موٹرسائیکلیں ضبطگی کے بعد مکین میرے پاس نہ آئیں موٹرسائیکلیں کورٹ سے ریلیز ہوں گی۔
لیڈی پولیس افسر کے اس اعلان کے بعد مکینوں میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں مکینوں کا کہنا ہے کہ لیڈی ایس ایچ او نے یہ اعلان نہ کردیں کہ شہری موبائل اور پرس لے کر گھروں سے نہ نکلیں۔