پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی 3بڑی کمپنیوں کا آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی 3بڑی کمپنیوں کا آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی 3بڑی کمپنیوں کا آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی 3بڑی کمپنیوں نے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، جن کمپنیوں نے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے ان میں ٹویوٹا، ہنڈا اور پاک سوزوکی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کی تین بڑی کارساز کمپنیوں نے اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمپنیوں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ پر اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

کمپنیوں نے اپنی جاری بیان میں کہا ہے کہ خام مال کی کمی اور ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث پلانٹ جاری نہیں رکھا جا سکتا، بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے میں مشکلات بھی پیش آرہی ہیں۔

ٹویوٹا کار تیار کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز سترہ اکتوبر سے سترہ نومبر تک، ہنڈا کار پلانٹ چوبیس اکتوبر سے اکتیس اکتوبر تک آپریشنز بند رکھے گی۔تینوں بڑی کمپنیوں نے عارضی طور پر اپنے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان نے پیٹرول سستا کرنے کیلئے روس سے تیل خریداری کا معاہدہ کرلیا

اسی طرح پاک سوزوکی نے پچیس اکتوبر سے ستائیس اکتوبر تک پلانٹ آپریشنز بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔