ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ، اعلان آج ہوگا، ذرائع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ، اعلان آج ہوگا، ذرائع
ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ، اعلان آج ہوگا، ذرائع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ آج ہوگا جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے جس میں ہر گزرتے روز کے ساتھ شدت ریکارڈ کی جارہی ہے۔ اسکول کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ وزرائے تعلیم و صحت اور متعلقہ حکام کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت وزرائے تعلیم اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ وزراء این سی او سی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے 15 مارچ سے 28 مارچ تک تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات صادر کر دیے۔

 نجی اسکول کے پرنسپل شاہد رفیق نے 13 روز قبل ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ ونجی اسکولوں میں تمام کلاسز کے امتحانات شروع ہو چکے ہیں اسٹوڈنٹس کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  اسکول بند کئے گئے تو طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے، شاہد رفیق

Related Posts