پاکستان میں کورونا وائرس کے 17 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 6505 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 394 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 6383 ہو گئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے 394 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 6383 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے 17نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 505ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 124ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک78 ہزار979 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 5 ہزار540ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے 3 ہزار217، سندھ میں 1 ہزار 668، خیبرپختونخواہ میں 912، بلوچستان میں280، آزاد کشمیر میں46، گلگت بلتستان میں 237 جبکہ اسلام آباد میں 145افراد متاثر ہوئے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 736فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 1 ہزار 645افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں42 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 41 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث34 ، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 1 جبکہ بلوچستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 20لاکھ 83ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ34 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 20لاکھ83ہزار304افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 34 ہزار616) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا میں  کورونا سے  1لاکھ 34ہزار افراد ہلاک ہو گئے

Related Posts