کراچی: سابق صدر پرویزمشرف کی سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پرویزمشرف پر سنگین غداری ایکٹ لاگو نہیں ہوتا،آرٹیکل 6 کو اٹھارہویں آئینی ترمیم میں تبدیل کیا گیا،پرویزمشرف نے 2007 میں ایمرجنسی لگائی آئین میں اٹھارہویں ترمیم 2010 میں کی گئی۔
پرویزمشرف نے اپنے دور اقتدار میں کوئی آئین و قانون شکنی نہیں کی، پرویزمشرف نے ریفرنڈم کے ذریعے اپنے اقتدار کو آئینی وقانونی حیثیت دی جس شخص پر آئین شکنی کااطلاق نہیں ہوتا اس پر آرٹیکل 6 لاگو نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کوسزا دینے والے جج کے خلاف حکومت کاریفرنس دائر کرنے کافیصلہ