سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی میت کوئٹہ پہنچ گئی، شہر بھر میں آج شٹرڈاؤن ہڑتال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی میت کوئٹہ پہنچ گئی، شہر بھر میں آج شٹرڈاؤن ہڑتال
سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی میت کوئٹہ پہنچ گئی، شہر بھر میں آج شٹرڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ: سابق سینیٹر اور خیبر پختونخوا کے اہم سیاسی رہنما عثمان کاکڑ کی میت کوئٹہ پہنچ گئی ہے جس پر پورا شہر سوگوار ہے، آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی کے میپ کے سرکردہ رہنماؤں میں شامل سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کو آج مسلم باغ میں سپردِ خاک کردیا جائے گا جن کی میت کوئٹہ پہنچ چکی ہے۔مرکزی انجمنِ تاجران بلوچستان کی کال پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

سابق سینیٹر عثمان کاکڑ پی کے میپ کے اہم رہنما سمجھے جاتے  ہیں جن کو آج شام 5 بجے مسلم باغ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ان کی وفات پر کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں سوگ کا سماں اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ 

آج سے 2 روز قبل انتقال کر جانے والے سابق سینیٹر اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑکی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔ 

 پی کے میپ رہنما عثمان کاکڑ کا پوسٹ مارٹم ان کے اہلِ خانہ کے کہنے پر جناح اسپتال کراچی میں کیا گیا جس کی ابتدائی رپورٹ میں گزشتہ روز یہ انکشاف سامنے آیا کہ ان کے جسم پر سرجری اور کینولا کے علاوہ کوئی ایسا نشان نہیں جس سے تشدد ثابت ہوتا ہو۔

مزید پڑھیں: عثمان کاکڑ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ

یاد رہے کہ اِس سے قبل جناح اسپتال میں سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی میت پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد پی کے میپ کے سرکردہ سیاسی رہنما کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

گزشتہ روز پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی نمازِ جنازہ مزارِ قائد کے سامنے واقع باغِ جناح میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور پی کے میپ کے ہزاروں کارکنان شریک ہوئے۔بعد ازاں میت کوئٹہ روانہ کردی گئی۔

جناح اسپتال کراچی میں کیے گئے عثمان کاکڑ کی لاش کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں وجہ موت طبعی قرار دی گئی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق سینیٹر کی وفات برین ہیمبرج سے ہوئی اور وجہ موت طبعی ہے۔

مزید پڑھیں: سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی میت نماز جنازہ کے بعد کوئٹہ روانہ

Related Posts