دانیال ظفر اپنے بھائی علی ظفر کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دانیال ظفر اپنے بھائی علی ظفر کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟
دانیال ظفر اپنے بھائی علی ظفر کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلوکاری کی دنیا سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے دانیال ظفر کہتے ہیں کہ میری کامیابی کے پیچھے علی ظفر کا کوئی کردار نہیں ہے۔

چھوٹے ظفر بہت خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنی پہلی پرفارمنس سے ہی شائقین کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی۔

حالیہ دنوں میں ایک مارننگ شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دانیال ظفر نے کہا کہ جب بھی مجھے مدد کی ضرورت ہوتی ہے، میرا بھائی میری مدد کرتا ہے لیکن اس بات کا میری کامیابی یا شہرت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ جب میں اسکرین پر آتا ہوں تو اس وقت میں علی طفر کا بھائی نہیں ہوتا اور مجھے پسند بھی میرے کام کی وجہ سے ہی کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کے تمام سفر میں علی ظفر کا کوئی کردار نہیں ہے۔

دانیال ظفر نے کہا کہ صرف شائقین ہوتے ہیں جو ایک اداکار کو سُپر اسٹار بناتے ہیں اور اس کو آگے بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار دانیال ظفر بہت جلد ماہرہ خان کی ویب سیریز بارواں کھلاڑی میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فرحان اختر کی اہلیہ شیبانی ڈانڈیکر نے انسٹاگرام نام تبدیل کرلیا

بارواں کھلاڑی ایک ویب سیریز ہے جس میں بہت سے مشہور اداکار،اداکاری کے جوہر دکھائینگے، جن میں کنزہ ہاشمی، دانیال ظفر، شاہویر جعفری، میرا سیٹھی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

بارواں کھلاڑی ماہرہ خان کی پوڈیوس کردہ ویب سیریز ہے، جو کہ بطور پروڈیوسر اُن کا پہلا پراجیکٹ ہوگا۔

Related Posts