پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ اور مشہور اداکارہ عائزہ خان کیلئے محبت بھرا پیغام اور خاتونِ خانہ کی خوبصورت تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے آخری سانسوں تک ساتھ رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نے 2 روز قبل زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں جبکہ سالگرہ کے موقعے پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے عائزہ خان کو مبارکباد اور تہنیتی پیغامات ارسال کیے۔
عائزہ خان کی 30ویں سالگرہ کے موقعے پر سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکار دانش تیمور نے کہا کہ ہم دونوں نے جو خاندان تشکیل دیا ہے، اس کے بغیر اور اپنی خاتونِ خانہ عائزہ خان کے بغیر میں زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
اداکار دانش تیمور نے عائزہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں تمہارے وجود سے جو محبت اور سکون پیدا ہوا ہے، اس کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ہم دونوں آخری سانسوں تک خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور کے لیے محبت بھرا پیغام ارسال کیا۔اداکارہ عائزہ خان نے سال 2020ء کے اختتام کے موقع پر شوہر دانش تیمور کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں 17 روز قبل دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنی زندگی کے ہر سیکنڈ میں آپ کی کتنی ضرورت ہے، کوئی بھی لفظ آپ کیلئے میری محبت کو بیان نہیں کرسکتا۔