کینیڈا کے جنگلات اس وقت تاریخ کی بد ترین آگ کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب 22ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، آگ سے متاثرہ صوبے برٹش کولمبیا میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث ویسٹ کیلوونا کا شہر شدید متاثرہوا ہے جہاں گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جب کہ صوبے برٹش کولمبیا میں سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
برٹش کولمبیا کے سربراہ ڈیوڈ ایبے نے خبردار کیا ہے کہ بد ترین آگ کے باعث صورتحال میں تیزی سے تبدیلی رونماہورہی ہے، آنے والے دنوں میں چیلنجنگ صورتحال میں ہوں گے۔
برٹش کولمبیا کے سربراہ ڈیوڈ ایبے کے مطابق اس سال ہم جنگلات کی بدترین آگ کا سامنا کررہے ہیں جو تیزی سے بڑھ رہی ہے اسی وجہ سے صوبے میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
رپورٹس کے مطابق مک ڈوگل کے جنگلات میں آگ نے 24 گھنٹوں کے دوران 6800 ایکڑ کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث تقریباً 4800 افراد کو علاقے سے منتقل ہونے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں ایک اور مسلمان نوجوان جاں بحق
آگ سے متاثرہ علاقے کے عوام کو بچانے کے لیے انہیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔