جہاز پر پرندے کا خطرناک حملہ، پائلٹ خون میں لت پت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فضا میں طیاروں کی پروازوں کے دوران پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں مگر ایکواڈور میں اس نوعیت کے ایک واقعے نے سب کو حیران کردیا۔

ہوا یہ کہ ایک بہت بڑا پرندا ایک جہاز کے کاک پٹ کی ونڈ شیلڈ کو توڑ کر پائلٹ کو جالگا جس سے وہ خون میں لت پت ہو گیا۔

وینس، لاس ریوس کاؤنٹی میں ہونے والے خوفناک حادثے کی ایک ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

فوٹیج میں پرندے کی باقیات اور اس کے بڑے پنجے پائلٹ کے اوپر لٹکتے ہوئے دکھائے گئے ہیں، جب کہ پائلٹ کے چہرے پر خون بکھرا دکھائی دیتا ہے۔ پائلٹ خوف زدہ دکھائی دے رہا ہے۔

اس کی خوش قسمتی سے پائلٹ نے اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لی اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی، اور جہاز نے سارا وقت اپنا توازن برقرار رکھا۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کس قسم کا پرندہ ہے، لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک اینڈین کنڈور ہے جس کے پروں کی لمبائی 10 فٹ ہے۔

Related Posts