اسلام آباد کے آئی ایٹ مرکز میں ڈکیتی ،ڈاکو شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dacoits looted Rs 1.5 million from a citizen in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پولیس نے شہر اقتدار کے باسیوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، تھانہ آئی نائن کی حدود سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

شہری اطہر اعجاز چار لاکھ روپے ایک بینک میں جمع کرا کر دوسرے بینک پیدل جارہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ڈاکو ؤں نے اطہر اعجاز نامی شہری سے 15لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔

تھانہ آئی نائن کی حدود سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں ڈکیتی کے بعد ملزما فرار ہو گئے ،متعلقہ تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ تھانہ آئی نائن کی حدود سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں جرائم کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں اورایک ہفتہ قبل بھی اسی مقام پر صحافی سے بھی آٹھ لاکھ روپے لوٹ لئے گے تھے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے ماسٹر پلان پرنظرثانی کیلئے پیشکشیں طلب

شہر اقتدار کے حساس علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی کارروائیوں کے باوجود پولیس کی جانب کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

Related Posts