امریکی شہری سنتھیا رچی کی ویزے کی درخواست مسترد کرنے کا سرکاری حکم چیلنج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی شہری سنتھیا رچی کی ویزے کی درخواست مسترد کرنے کا سرکاری حکم چیلنج
امریکی شہری سنتھیا رچی کی ویزے کی درخواست مسترد کرنے کا سرکاری حکم چیلنج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی شہری و بلاگر سنتھیا رچی کی ویزے کی درخواست مسترد کرنے کا سرکاری حکم چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار سنتھیا رچی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سرکاری حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ وفاقی وزارتِ داخلہ نے 2 ستمبر کو سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

بلاگر سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں وزارتِ داخلہ کے سیکریٹری و ڈپٹی سیکریٹری کے ساتھ ساتھ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی فریق بنایا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میں نے ویزے کی درخواست کیلئے قانونی تقاضے پورے کر دئیے تھے، اس کے باوجود ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ 

سنتھیا رچی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میری درخواست کو حکومت نے کسی وجہ سے آگاہ کیے بغیر مسترد کیا، جو ویزہ پالیسی اور جنرل کلازز ایکٹ کے خلاف ہے۔ ویزے میں توسیع کی درخواست کو تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود مسترد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

امریکی بلاگر سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ مجھے سماعت کے حق سے بھی محروم کیا گیا، حکم نامے میں بھی توسیعِ ویزہ کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات کا کوئی ذکر نہیں، سماعت میرا بنیادی حق ہے۔ پاکستان میں کیسز میرے خلاف بھی ہیں اور میں نے خود بھی کچھ لوگوں کے خلاف کیس قائم کر رکھے ہیں۔

اپنی درخواست میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں۔ عالمی سطح پر بھی یہ  تاثر یہ جائے گا کہ حکومت نے جان بوجھ کر کیس کی پیروی سے روکا۔ حکم جاری کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ نے قانونی تقاضوں کا کوئی خیال نہیں کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سنتھیا رچی کو15 دن میں پاکستان چھوڑنے کا حکم

Related Posts