جہلم میں سلنڈر پھٹنے سے ہوٹل کی عمارت منہدم، 7 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہلم میں سلنڈر پھٹ جانے کے باعث ہوٹل کی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں سلنڈر پھٹ جانے کے باعث ہوٹل کی عمارت گر کر ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ خوفناک حادثے کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ ڈی سی جہلم کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جہلم پولیس نے ساڑھے 6 سال کی بچی سے زیادتی پر مقدمہ درج کر لیا

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملبے کے نیچے مزید کسی کے دبے ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ سلنڈر سے ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں ہوٹل کی عمارت کو دھویں کے بادلوں میں گھرا دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات دینے کی ہدایت کی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جہلم پولیس نے ساڑھے 6سال کی بچی سے زیادتی کے جرم میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 قرآنِ پاک پڑھنے کیلئے گھر سے نکلنے والی ساڑھے 6 سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جہلم پولیس نے 5 ماہ قبل واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

 

Related Posts