سائبر کرائم: مجرم واٹس ایپ گروپ کے ذریعے معصوم شہریوں کو لوٹنے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائبر کرائم: مجرم واٹس ایپ گروپ کے ذریعے معصوم شہریوں کو لوٹنے لگے
سائبر کرائم: مجرم واٹس ایپ گروپ کے ذریعے معصوم شہریوں کو لوٹنے لگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  سرمایہ کاری میں بھاری منافع کا لالچ دے کر پاکستان بھر سے معصوم شہریوں کو لوٹنے والے پنجاب کے ایک سائبر کرائم میں ملوث گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو واٹس ایپ گروپ کے ذریعے عوام کو لوٹتا ہے۔ 

 واٹس ایپ گروپ میں ایک نام نہاد سرمایہ کاری گروپ کا سرغنہ جو اپنا نام عنایت اللہ بتاتا ہے ، اور اپنےواٹس ایپ گروپ جس کا نام انویسٹمنٹ پلیٹ فارم رکھا ہوا ہے ، اس میں ملک بھر سے خصوصاََ کراچی کے معصوم شہریوں کو شامل کر کے ان سے سرمایہ کاری کے نام پر رقم لوٹتا ہے۔  

عوام سے کہا جاتا ہے کہ  ہر 500پریومیہ 100 روپے منافع ادا کیا جائے گا۔کراچی کے سینکڑوں شہری اس لالچ میں پڑ کر اپنی جمع پونجی تک اس شخص کے حوالے کر چکے ہیں۔یہ شخص  رقم موبائل بینکنگ کے ذریعہ وصول کرتا ہے اور رقم ملنے کے بعد رقم ادا کرنے والے کو گروپ سے نکال دیتا ہے اور اس کا نمبر بھی بلاک کر دیتا ہے۔

متاثرین کے مطابق یہ جعلی بزنس اب تک لوگوں سے کروڑوں روپے اسی واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ وصول کر چکا ہے جو کہ سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے ، اور سائبر کرائم کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی ہی اس کی تحقیقات کرتی ہے۔

اس حوالے سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد (ڈاکخانہ) کے رہائشی متاثرہ نوجوان علی حسن نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ جس شخص نے مجھے اس واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا تھا اس نے اپنا نام عنایت اللہ بتایا تھا اور گروپ میں کئی لوگوں نے اس کے ایماندار ہونے اور انہیں باقاعدگی سے منافع دینے کی شہادت دی تھی۔

متاثرہ نوجوان نے کہا کہ میں اس گروپ کے دیگر لوگوں سے اسی گروپ میں بات کر کے مطمئن ہو گیا ،اس لیے میں نے 25ہزار روپے اسے جاز کیش ( موبائل بینکنگ) کے ذریعے  ادا کر دیے جو اسے مل گئے تاہم رقم ملنے کے بعد جب میں نے دوسرے روز منافع طلب کیا تو مجھے گروپ سے نکال کر میرا نمبر بھی بلاک کر دیاگیا۔

نوجوان علی حسن نے بتایا کہ  اب میں دوسرے نمبر سے بات کرتا ہوں تو کہتا ہے کہ میں پشاور میں ہوں کبھی پنڈی کا کہتا ہے اور کبھی کسی اور مقام کا کہتا ہے۔اس نے اپنی رہائش فیصل آباد کی بتائی تھی۔اس گروپ میں ایک اور کراچی کے نوجوان نے 20ہزار روپے اسے دیے تھے اور اسے بھی رقم وصول کر کے گروپ سے نکال دیا گیا۔ 

 علی حسن نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وفاقی تحقیقاتی اداروں خصؤصاََ ایف آئی اےسے اپیل کی ہے کہ اس گروپ کے خلاف فوری کاروئی کی جائے اور ہماری سرمایہ کاری کی رقم متاثرین کو واپس دلائی جائے۔

Related Posts