نیویارک: سلمان رشدی پر امریکا کی ریاست نیویارک میں چاقو سے حملہ ہوا ہے جس کے باعث سلمان رشدی شدید زخمی ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں اس وقت ہوا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچاتھا۔
BREAKING: Author Salman Rushdie has been attacked as he was about to give a lecture in New York. An AP reporter witnessed a man storm the stage at the Chautauqua Institution and begin punching or stabbing Rushdie as he was being introduced. pic.twitter.com/3H5EDBqRos
— TalkTV (@TalkTV) August 12, 2022
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعے کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سلمان رشدی کوخطاب کے لئے مدعو کیا گیا تھا، جیسے ہی وہ خطاب کے لئے پہنچا ایک شخص نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔
سلمان رشدی اور اس سے انٹرویو لینے والے شخص پر حملہ آور نے چاقو سے حملہ کیا، بی بی سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سلمان رشدی کی گردن پر زخم آیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سلمان رشدی کو وہاں سے لے جایا گیا جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سلمان رشدی کو طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے، ترک صدر