رواں برس کا دوسرا چاند گرہن کل دن کے وقت ہوگا۔ماہرین کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں برس کا دوسرا چاند گرہن کل دن کے وقت ہوگا۔ماہرین کی پیشگوئی
رواں برس کا دوسرا چاند گرہن کل دن کے وقت ہوگا۔ماہرین کی پیشگوئی

کراچی: ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں برس کا دوسرا چاند گرہن کل دن کے وقت ہوگا جسے متعدد ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2021 کا دوسرا چاند گرہن جزوی ہوگا جس کے دوران چاند مکمل طورپر اندھیرے میں چھپنے کی بجائے جزوی طور پر گہنائے گا۔ گرہن کا نظارہ شمالی و جنوبی امریکا، یورپ اور آسٹریلیا میں دیکھا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

یو ٹیوب کا ڈس لائیکس خفیہ رکھنے کا آپشن متعارف کرانیکا اعلان

امسال 2021 میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے

براعظم ایشیا کے علاوہ شمالی اور مغربی افریقہ کے ممالک بھی چاند گرہن کا نظارہ کرسکیں گے تاہم ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں برس کا دوسرا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ گرہن کا آغاز دن کے وقت ہوگا۔

سال 2021 کے دوسرے چاند گرہن کا آغاز پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا جو شام کو 5 بج کر 4 منٹ تک جاری رہے گا۔ اس دوران چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پر لگ جائے گا۔

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جزوی چاند گرہن دوپہر کو 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا جو 5 بج کر 4 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ رواں سال کا دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت متعدد ممالک میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پیشگوئی کی گئی کہ امسال 2021میں پاکستان میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، پاکستان میں رواں برس کے چاند اور سورج گرہن دونوں دکھائی نہیں دیں گے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق رواں برس کے آغاز پر کہنا تھا کہ سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا، یہ جزوی سورج گرہن ہوگا،جو ایشیا، افریقہ،یورپ،افریقہ اور مغربی امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔

Related Posts