مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 45 ویں روز میں داخل، طبی ادویات کی شدید قلت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Curfew-in-Kashmir
مقبوضہ کشمیرمیں فوجی محاصرہ مسلسل 75ویں روز بھی جاری رہا

سری نگر:   کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے بھارت کے غیر قانونی اقدام کے بعد لگایا گیا کرفیو 45ویں دن میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث وادی میں طبی ادویات کی شدید قلت سے ایک بحران پیدا ہوگیا ہے۔

قابض بھارتی فوج سری نگر کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بلٹ پروف بنکرز تعمیر کرنے میں مصروف ہے تاکہ نہتے کشمیریوں کے غیض و غضب سے محفوظ رہ سکے۔ سڑکیں بند ہیں جبکہ مظلوم کشمیریوں کی نقل و حمل اور گھروں سے باہر آنے پر سخت پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔افغان طالبان

کشمیر میں ٹی وی نشریات، موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولیات آج بھی بند ہیں جس کے باعث کشمیریوں کو شدید ذہنی و نفسیاتی اذیت کا سامنا ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات کی قلت اور کاروباری مراکز پر تالے لگا دئیے گئے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں تعلیم کی صورتحال قابل رحم ہے۔ تعلیمی مراکز بند پڑے ہیں۔ اسکولوں اور کالجز سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبا کی آمدورفت بند ہے۔ حریت رہنماؤں کو نظر بند یا گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے باعث وادی میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔

جموں کے فوجی کیمپ میں ایک بھارتی فوجی افسر کی لاش ملی ہے۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ افسر نے خودکشی کی یا وہ کسی مظلوم کشمیری کے غصے کا نشانہ بنا ہے، تاہم کشمیر کے مختلف علاقوں میں کرفیو کی پابندیاں توڑ کر گھروں سے نکلنے والے افراد پر بھارتی فوج نے شدید تشدد کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارتی مظالم کے خلاف کینیڈا میں بھی مظاہرہ ہوا۔ کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں فرینڈز آف کشمیر کے مظاہرے میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کشمیری کمیونٹی بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔

احتجاج کے دوران مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور  مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرے اور کشمیر پر سے کرفیو فوری طور پر اٹھایا جائے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا میں مسئلہ کشمیر پر احتجاجی مظاہرہ، نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی

Related Posts