مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 126ویں روز میں داخل، خوراک اور ادویات کی شدید قلت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 126ویں روز میں داخل، خوراک اور ادویات کی شدید قلت
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 126ویں روز میں داخل، خوراک اور ادویات کی شدید قلت

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخ کے بد ترین اور غیر انسانی کرفیو کا آج 126واں روز ہے  جبکہ مظلوم کشمیریوں کو ذرائع مواصلات کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

قابض بھارتی فوج نے مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ ذرائع مواصلات کی عدم دستیابی کے باعث کشمیری عوام باہمی روابط اور آمدورفت سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ 4ماہ کے دوران 38کشمیری شہید ہوئے

بھارت کی طرف سے  کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر پکڑ دھکڑ، ظلم و تشدد اور قتل و غارت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ موبائل، انٹرنیٹ اور ٹی وی نشریات بھی بحال نہیں کی گئیں۔

سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نہتے  کشمیری نوجوانوں، بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور ہر روز مسلسل کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں کو شہید کیا جاتا ہے۔ 

اس کے علاوہ کشمیری نوجوانوں، حریت رہنماؤں اور بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی قابض بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں گرفتار کرکے یا تو جیلوں میں ڈال دیا ہے یا انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماہِ نومبر کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 7 افراد کو شہید کیا گیا، جبکہ 60 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں کشمیری نوجوان اور حریت رہنما شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: گزشتہ ماہ کے دوران کشمیر میں  7 افراد شہید، 60 گرفتار

Related Posts