یوکرائنی دارلحکومت کیف میں بڑھتی شیلنگ کے بعد35گھنٹے کا کرفیو نافذ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرائنی دارلحکومت کیف میں بڑھتی شیلنگ کے بعد35گھنٹے کا کرفیو نافذ
یوکرائنی دارلحکومت کیف میں بڑھتی شیلنگ کے بعد35گھنٹے کا کرفیو نافذ

ماسکو /کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بڑھتی شیلنگ کے سبب 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیف کے میئر کا کہنا تھا کیف میں منگل کی شام 8 بجے سے جمعرات کی صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کرفیو کے دوران شہر میں اسپیشل پرمیشن کے بغیر گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی، کیف یوکرین کا دل ہے، اس کا دفاع کریں گے۔ادھریوکرین کے دارالحکومت کیف میں رہائشی بلاک پر حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرین کی سرکاری ایمرجنسی سروس کا کہنا تھا کہ کیف کے ضلع سویا توشینسکی میں 16منزلہ رہائشی عمارت پر حملے کے بعد ملبے سے 27 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔اس سے قبل یوکرینی دارالحکومت کیف کے وسطی علاقے میں 3 دھماکے سنے گئے۔

یوکرین کے ریجن دنیپرو میں روسی راکٹ حملے میں مرکزی سول ایئر پورٹ کا رن وے تباہ ہو گیا۔گورنر دنیپرو کا کہنا تھا کہ روسی فوج نے رات کو مرکزی سول ایئر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے ایئر پورٹ کا رن وے تباہ ہو گیا اور ٹرمینل کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمہوریہ چیک، پولینڈ اور سلوانیہ کے وزرائے اعظم یوکرینی دارالحکومت کیف پہنچ گئے جہاں وہ یورپی یونین کے رہنماوں کے نمائندوں کے طور پر صدر وولودومیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔

جمہوریہ چیک کے وزیرِ اعظم پیٹر فیالا کا کہنا تھا کہ یوکرین کے دورے کا مقصد یوکرین کی خود مختاری اور آزادی کے لیے یورپی یونین کی حمایت کی تصدیق اور یوکرین کے لیے حمایت کا وسیع پیکیج پیش کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپتال میں دھماکہ، حاملہ خاتون اور پیٹ میں بچہ بھی لقمہ اجل، تصاویر نے تہلکہ مچادیا

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعوی کیا کہ روسی فوج نے یوکرین کے ریجن خیر سون کے تمام علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

Related Posts