حیدر آباد میں این آئی بی ڈی کا کارنامہ، پلازما تھراپی سے کورونا کا علاج شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کا کارنامہ، پلازما تھراپی سے کورونا کا علاج شروع
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کا کارنامہ، پلازما تھراپی سے کورونا کا علاج شروع

سندھ کے شہر حیدر آباد میں تاریخ رقم ہو گئی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز(این آئی بی ڈی) نے پلازما تھراپی سے کورونا وائرس کا علاج شروع کردیا جس میں کامیابی ملنا شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پلازما تھراپی کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں جبکہ شہرِ قائد میں پہلے ہی ایک مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکا ہے۔

حیدر آباد کے سول ہسپتال میں ایک 64 سالہ بوڑھی خاتون کی پلازما تھراپی شروع کردی گئی ہے جس سے ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور ڈاکٹرز توقع کررہے ہیں کہ وہ جلد شفایاب ہوجائیں گی۔

کورونا وائرس کی 64 سالہ مریضہ کو سندھ کے شہر نوشہرو فیروز سے 11 روز قبل علاج کیلئے حیدر آباد لایا گیا جہاں پلازمہ تھراپی سے ان کا باقاعدہ علاج شروع کردیا گیا۔

طبی عملہ مسلسل بوڑھی مریضہ کی دیکھ بھال اور مانیٹرنگ میں مصروف ہے۔ کھانسی، نزلہ، بخار اور سانس لینے میں تکلیف جیسی علامات میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

سول ہسپتال میں ڈاکٹرز خاتون کے مختلف ٹیسٹ کرچکے ہیں جن میں نبض کی رفتار، شوگر، بلڈ پریشر اور آکسیجن ٹیسٹ شامل ہیں جن کے نتائج اب تک تسلی بخش نکلے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پلازما تھراپی سے علاج ملکی طبی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہوگا جبکہ ہم مریضہ کی جلد صحتیابی کیلئے پر امید ہیں۔ 

Related Posts