پنجاب میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جو شہر میں خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، حفاظتی فیوز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے پی کے، خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکہ

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت اجمل امین، فیروز، حامد بشیر اور اویس شاہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

Related Posts