لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی سرگودھا، راولپنڈی ملتان، بہاولپور اور گوجرنوالہ میں کی گئی ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت میر احمد، حبیب الرحمان، ہارون، ضیاء، عمران، مدثر، عدیل اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ، ڈیٹو نیٹر، ہینڈگرنیڈ ، اسلحہ ، گولیاں اورنقدی برآمد ہوئی ہے۔
16ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کا حکم
حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے، رواں ہفتے249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتارکیے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔