سی ٹی ڈی نے ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے متعدد شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت سات دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے صوبے بھر میں 248 آئی بی اوز کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آپریشن پاکپتن، راولپنڈی، بہاولپور، ساہیوال اور سرگودھا میں کیا گیا۔ ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سلمان کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دو آئی ای ڈی بم، دو دستی بم، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت موسیٰ، خالد، سلمان، ندیم، اکمل اور یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان صوبے میں بعض اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 1136 کومبنگ آپریشنز میں 132 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے (LEA) نے 46,467 افراد سے پوچھ گچھ کی۔

پاک میرینز نے سگھانڈو دریا میں ڈوبتے 4 ماہی گیروں کو بچالیا

ترجمان نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Posts