کراچی میں ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کرنے والے دو دہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police officers among five held for kidnapping in Karachi
PHOTO: ONLINE

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انسداد دہشت گردی فنانسنگ یونٹ نے کراچی میں ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ 2 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے افغانستان میں ٹی ٹی پی رہنماؤں سے رابطے میں تھے اور کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہے تھے۔

دونوں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان سے ہے اور ان کی شناخت ابو اور یعقوب محسود کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ حال ہی میں ایک فنڈنگ آپریشن کرنے کے لیے کراچی واپس آئے تھے ، ملزمان سے بھاری فنڈز ضبط کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے حسن خیل پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کے دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک الگ واقعے میں سیکورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں ایک دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، جس میں ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر مارا گیا۔

Related Posts