عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہو گیا۔ خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 92.06 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 88.84 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

دی آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کی ماہانہ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2024 میں عالمی تیل کی طلب میں 2.25 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کا اضافہ ہوگا۔

اعداد و شمار اور تجزیاتی فرم OANDA کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار ایڈورڈ مویا نے کہا کہ اوپیک کی ماہانہ رپورٹ سے امید کی جاسکتی ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں جاری اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سوچ سے کہیں زیادہ مہنگی ہونے جارہی ہیں۔

وفاقی حکومت نے بھی تیل کے بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 15 روپے تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts