سپر اسٹار فٹ بالر رونالڈو کے ہاتھ میں 12 کروڑ روپے کی گھڑی اور چھلا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Source: google
فٹ بالر رونالڈو کےہاتھ میں 12کروڑ روپے کی گھڑی اور چھلا

دبئی: پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاتھ میں موجود گھڑی اور چھلے کی قیمت پاکستانی 12کروڑ روپے نکلی۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ منظر تب دیکھنے میں آیا جب رونالڈو دبئی کے ایک ایونٹ میں شریک تھے۔تصاویر سے اخذ کیا گیا کہ رونالڈو کےبائیں ہاتھ میں ایک انگوٹھی ایک چھلا اور گھڑی موجود ہے جس کی کل مالیت 6 لاکھ 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ 12 یعنی کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

جوہری ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کہ جو انگوٹھی انہوں نے پہن رکھی ہے وہ منگنی میں پہننے والی خواتین کی انگوٹھی کی طرح ہے جس میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس انگوٹھی کی مالیت 2 لاکھ برطانوی پاؤنڈیعنی 4 کروڑ 5 لاکھ پاکستانی روپے تک ہوسکتی ہے۔

پرتگالی فٹبالر نے بائیں ہاتھ کی ہی ایک اور انگلی میں ہیروں سے مزین ایک ایٹرنیٹی رنگ پہنی ہوئی ہے جس کی قیمت 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً ایک کروڑ ایک لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

Image result for ronaldo watch

دبئی انٹرنیشنل اسپورٹس کانفرنس کے دوران یووینٹس کلب کے اسٹار فٹبالرکرسٹانیو رونالڈو نے رولیکس کی جی ایم ٹی ماسٹر آئیس گھڑی بھی باندھی ہوئی تھی۔اس گھڑی کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈیعنی7 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے بتائی جارہی ہے۔

یہ دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے، جس میں 18کیرٹ کا وائٹ گولڈ اور 30کیرٹ کا ہیرا لگا ہوا ہے۔یہ فرینک ملر کی نایاب گھڑی جس کی قیمت 12 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 24 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر محمد وسیم نئے سال میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے پرعزم