اسلام آباد میں پولیس کا راج، جرائم پیشہ افراد سے گٹھ جوڑ،شہری پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہریوں میں خوف و ہراس
تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہریوں میں خوف و ہراس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی : تھانہ رمنا کے حوالدار ثاقب حسین شاہ نے سنگجانی کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے عوام کا جینا محال کردیا،پولیس اور مافیا کے ملاپ نے علاقہ عوام کی عزتیں داؤ پر لگادیں۔

حوالدار ثاقب شاہ نہتے شہریوں کو بلیک میل کرتا ہے اور پھر جرائم پیشہ افراد کے ڈیروں پر بلا کر لوگوں سے بھتہ لیا جاتا ہے۔

حمزہ نامی شخص کو تھانہ نون پولیس نے موبائل چوری کے شبہ میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد حمزہ کے گھر والوں سے ثاقب شاہ نے چالیس ہزار روپے کی ڈیل کی ۔

تھانہ نون کے برکت اے ایس آئی کے پاس یہ چوری کا کیس تھا ،چالیس ہزار لینے کے بعد پولیس نے حمزہ کو چھوڑ دیا اور پھر کچھ دن بعد ہی ثاقب شاہ کی ملی بھگت سے سی آئی اے کے سب انسپکٹر عاصم اور دیگر نامعلوم اہلکار وں نے رات کی تاریکی میں عاصم کے گھر میں چھاپہ مارا۔

سب انسپکٹر عاصم نے متعلقہ تھانے کو بتانا گوارا کیا اور نہ ہی سرچ وارنٹ لیے ،سی آئی اے اہلکار دروازے توڑ کر حمزہ نامی شخص کے گھر میں داخل ہوگئے اورگھر خواتین کو سب انسپکٹر عاصم کی طرف سے غلیظ گالیوں سے نوازا گیا ۔

گرفتار کرنے کے بعد پانچ دن حمزہ پولیس کی کسٹڈی میں تھا ،جبکہ ثاقب شاہ مسلسل حمزہ کے گھر والوں سے رابطے کر رہا تھا اور بار بار چار لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر رہا تھا ۔

یہ راز تب کھلے جب حمزہ کے گھر والوں نے اسلام آباد کور ٹ سے ایک بیلف مقرر کروایا جس نے دن بارہ بجے بڑی رازداری کے ساتھ تھانہ سی آئی اے 1 9 میں چھاپہ مارا تو وہاں پر حیرت کی انتہا نہ رہی پولیس نے 25 سے 30 عورتوں کو یرغمال بنا رکھا تھا اور بیس سے پچیس نوجوانوں کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ ،

پولیس کے روزنامچے میں صرف چار لوگوں کا نام درج تھاسی آئی اے سٹاف لوگوں کو تحفظ دینے کے بجائے عوام کو بلیک میل کرکے ان کی عزت نفس اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں ۔

سی آئی اے اسٹاف رات کی تاریکی میں سول کپڑوں میں نقاب پوشی میں لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خاتون کا شہری کے گھر پرغنڈوں کے ہمراہ حملہ، پتھراؤ، سنگین نتائج کی دھمکیاں

سنگجانی کی عوام متعددبار پولیس کے خلاف شکایت کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں کیونکہ جرائم پیشہ افراد اثر ورسوخ کے ساتھ ساتھ ان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔

Related Posts