آسٹریلیاکیخلاف ٹیسٹ سیریز، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں آج سے شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیاکیخلاف ٹیسٹ سیریز، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں آج سے شروع
آسٹریلیاکیخلاف ٹیسٹ سیریز، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں آج سے شروع

مہمان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے قبل کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، جس میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے دستیاب کھلاڑی حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق طویل عرصے بعد پاکستان کے اسٹیڈیمز میں آسٹریلین ٹیم اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز ہوں گے۔ تربیتی کیمپ میں اظہر علی، امام الحق، فواد عالم، ساجد خان، نعمان علی اور دیگر کھلاڑی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

کیوریٹرز نے تربیت کیلئے 5 پچز تیار کر لیں جو بیٹر اور بالرز دونوں کیلئے معاون ہوں گی۔ تربیتی کیمپ قائم مقام ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی 22 فروری تک جاری رہے گا۔ محمد یوسف بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ 

ٹیسٹ اسکواڈ میں محمد عباس اور یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑی کی حیثیت دی گئی جو تربیتی کیمپ میں شریک ہوں گے۔ زاہد محمود پاکستان سپر لیگ 7 میں شرکت کے باعث تربیتی کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ معاونت کیلئے اضافی کھلاڑی بھی طلب کر لیے گئے۔

اضافی کھلاڑیوں میں احمد بشیر، عالیان محمود، ارشد اللہ، علی عثمان، محمد علی، حسیب اللہ، تاج ولی اور رضا ء المصطفیٰ شامل ہیں۔ عرفان اللہ کورونا میں مبتلا ہیں جو کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے، ان کی جگہ انڈر 19 فاسٹ بالر محمد ذیشان نے لے لی۔

Related Posts