ویرات کوہلی کے ہم شکل نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویرات کوہلی کے ہم شکل نے دیکھنے والوں حیران کردیا
ویرات کوہلی کے ہم شکل نے دیکھنے والوں حیران کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز ویرات کوہلی کے ہم شکل کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیرانی کا اظہار کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق کپتان کے ہم شکل کارتک شرما کا تعلق بھارت کے شہر چندی گڑھ سے ہے جب کہ وہ پیشے کے اعتبار سے سوفٹ ویئر انجینئر ہیں۔

ویرات کوہلی اور کارتک کے چہرے کے خدوخال ایک دوسرے سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں، ان کی داڑھی کا اسٹائل بھی ویرات کوہلی سے ملتا جلتا ہے۔

کارتک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اگر دیکھا جائے تو وہ خود بھی ویرات کوہلی سے خاصے متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوہلی کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں۔

کارتک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ کہیں بھی جائیں تو لوگ ان کو کوہلی سمجھ کر ان کے ساتھ سیلفیاں لینا شروع کردیتے ہیں۔

آپ آج کل میرے خوابوں میں آرہے ہیں، وسیم اکرم نے ویرات کوہلی کو حیران کردیا

کارتک کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ویرات کوہلی سے ملاقات کریں اور انہیں بتائیں کہ وہ ان کے کتنے بڑے فین ہیں۔

Related Posts