کرکٹر حماد اعظم کی بد تمیزی، بڑا جرمانہ عائد ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(ٖفوٹو؛ فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی حماد اعظم کی ایمپائرز سے بد تمیزی کرنے پر میچ ریفری نے میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں شریک کنگز مین ٹیم کے کپتان حماد اعظم نے گراؤنڈ میں ایمپائرز سے بد تمیزی کرڈالی۔

حماد اعظم وننگ ٹرپل نائن اسپورٹس کیخلاف میچ میں آؤٹ ہونے پر غصہ میں آگئے۔ ذرائع کے مطابق حماد اعظم نے فیلڈ امپائرز کے بعد میچ ریفری سے بھی بدتمیزی کی۔

حماد اعظم کے رویے پر فیلڈ امپائرز رفیق احمد اور عبدالکریم نے میچ ریفری کو رپورٹ کیا جس پر حماد اعظم اور ٹیم کے منیجر کو طلب کیا گیا۔

اس دوران کھلاڑی حماد اعظم ایک بار پھر آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نےمیچ ریفری علی گوہر سے بھی بدتمیزی کی،جس پر ریفری نے حماد اعظم پر 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

واضح رہے کہ  آل راؤنڈر حماد اعظم نے 2011 سے 2015 کے دوران 11 ون ڈے انٹرنیشنل میں 80 رنز بنائے اور دو وکٹیں لیں جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں وہ34 رنز بنا سکے۔

Related Posts