کرکٹ ورلڈکپ، انگلینڈ کا 365 رنز کا ہدف ، بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دھرم شالا: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ کے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں  بنگلادیش  کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے9 وکٹوں کے نقصان پر 364  رنز بنائے۔

 انگلینڈ کی جانب  سے  ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے اوپننگ کی اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے بنگلادیش کی  بولنگ کے آگے رنز کی چٹان ثابت ہوئے لیکن  اوپننگ پارٹنر شپ  ٹیم کو  115 رنز دینے کے بعد ٹوٹ گئی۔

پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت چھوڑدیا

جونی بیرسٹو  59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کربنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار ہوگئے، بیرسٹو کے بعد ڈیوڈ میلان اور جو روٹ کے درمیان بھی اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی لیکن 38 اوورز میں اوپنر ڈیوڈ میلان 16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مہیدی حسن کا شکار ہوگئے، اس کے بعد کپتان جوز بٹلر 20 اور جوروٹ 82 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

خیال رہے کہ آج کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے انگلش ٹیم میں معین علی کو بٹھا کر ریس ٹوپلے جبکہ بنگلایش کی ٹیم میں محمد اللہ کو آرام دیتے ہوئے مہدی حسن کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts